ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز اور دیگر کی پریس کانفرنس
مظفرآباد ۔۔
کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے۔ اب لاک ڈاون کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے ۔ مہاجرین کی بارہ نشستیں ختم،وزراء اورمشیروں کی تعداد 20تک ہوگی۔مہاجرین نشستوں کے خاتمے وزراء،ممبران اسمبلی،ججز کی مراعات کے خاتمے کے لیے 6رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔کمیٹی میں 2 وفاقی وزراء،2آزاد حکومت اور 2ایکشن کمیٹی کے نمائندے ہوں گے۔کمیٹی کا اجلاس 15دن کے بعد ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ جوڈ یشری کی مراعات کا خاتمہ کے ذکر نہیں واضح کرنا چاہتا ہوں تحریری طور ذکر موجود ہے۔لینٹ آفیسران کے الاونس بھی ختم کیے جائیں گے۔ پندرہ دن کے اندر پاکستان طرز کا صحت کارڈ کا اجراء آزاد کشمیر میں کرایا جائیگا۔ ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اندر ایم آر آئی،سٹی سکین،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں زچہ بچہ نرسری قائم کی جائیگی۔ دس اضلاع کے اندر واٹر سپلائی سکیم فوری شروع ہو گی۔ بجلی ترسیل نظام کی فوری بہتری کے لیے 10ارب روپے فراہم کر دئیے گے۔ یہ بھی طے ہوا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام معاہدے دستخط کیے جائیں گے۔
شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی ذاتی دلچسپی سے تمام مطالبات پورے ہوئے ہیں ۔۔۔