بھارتی سپریم کورٹ میں ہنگامہ، انتہاپسند وکیل نے چیف جسٹس پر جوتا پھینک دیا
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ میں آج اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہوگیا جب 71 سالہ ہندو انتہاپسند وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔ واقعہ اچانک پیش آیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں افرا تفری مچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق وکیل نے جوتا پھینکنے کے بعد شدید نعرے بازی کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسے حراست میں لے لیا۔ عدالت کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ وکیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔