پاک افغان بارڈر پر کشیدگی ، دونوں طرف شدید حملے ،، متعدد ہلاکتیں
اسلام آباد۔۔۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا طوفانی جواب۔۔ کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد پر قبضہ کرلیا ۔۔۔ پاکستان نے غزنالی ہیڈ کوارٹر اور درانی کیمپ ٹو کوملیا میٹ کردیا طالبات کے سپاہی سمیت درجنوں خوارجی ہلاک ۔ افغان طالبان ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ سمیت چھ مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔پاک فوج کی جانب سے موثر اورشدید جواب دیتے ہوئےمتعدد افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے طالبان کے منوجیا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرمکمل طور پرتباہ کر دیا گیا، کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درانی کیمپ ٹو کو بھی مٹی میں ملادیا گیا ۔۔۔ میلا اور ترکمانزئی کیمپس کونشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹیں تباہ کیں، 19 پر قبضہ بھی کرلیا ۔۔۔ ایک مقام پر افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ۔۔ زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں،
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے مرکز کھرچر فورٹ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ داعش اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار ہوئے، لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان حدود سے ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئےکامیاب کارروائیاں جاری رہیں تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے صرف انہی اہداف کو نشانہ بنایا گیاجو براہِ راست پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں