
ایک نئی تحقیق کے مطالبق سولر پینلز کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک سادہ لیکن مؤثر طریقہ دریافت ہوا ہے ۔ شمسی پینلز کے نیچے سورج کی روشنی کو ریفلکٹ کرنے والی کوئی بھی چیز رکھ کرزیادہ پیداوار لی جا سکتی ہے ۔کینیڈا میں ایک ریسرچ کے دوران سولر پینلز کے نیچے انتہائی عکاس مصنوعی ریفلکٹر رکھے گئے جس سے شمسی توانائی کو بہتر انداز میں استعمال ہوتے دیکھا گیا۔ محققین کا دعویٰ ہے کہ اس سادہ سی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے توانائی کی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ہوگا۔ یعنی کم دھوپ میں بھی زیادہ بجلی اسٹور کی جا سکے گی۔ تحقیق کاروں کے مطابق ان ریفلیکٹرز کو براہ راست سولر پینلز کے نیچے رکھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو، نہ کہ اسے قطاروں کے درمیان لگایا جائے۔