تقریب میں 8 بچوں جنہوں نے قرآن خفظ کیا اْنہیں انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ شرکاکو بتایا گیا کہ آج تک ادارہ سے 40 بچے حافظ قرآن بن چکے ہیں، 1100 سے زائد بچوں نے میڑک جبکہ 300 سے زائد بچوں نے ایف ایس سی پاس کیا ہے۔
مظفر آباد۔۔۔
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قائم النور ماڈل سکول اینڈ سائنس کالج کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز راجہ فیاض خان، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی، ایس ایس پی مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری اورسابق سیکرٹری نظامت کالجز سید سلیم گردیزی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد کے علاوہ وائس چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیرانجینئر عبدالحمید، راجہ آفتاب خان اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
تقریب کا مقصد تعلیمی سال کے دوران طلبہ کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز اور دیگر ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ادارے کی پرنسپل آمنہ سیلم نے اپنے خطاب میں تعلیمی ادارے کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور طلبہ کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کو بھی ادارے کی ترقی میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
تقریب کے دوران سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات، شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اٹیج پر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں مہمانِان خصوصی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور علم کے حصول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں سے وابستہ ہے۔تقریب میں 8 بچوں جنہوں نے قرآن خفظ کیا اْنہیں انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ شرکاکو بتایا گیا کہ آج تک ادارہ سے 40 بچے حافظ قرآن بن چکے ہیں، 1100 سے زائد بچوں نے میڑک جبکہ 300 سے زائد بچوں نے ایف ایس سی پاس کیا ہے۔
اس موقع پر ادارے کے ایڈمنسٹریٹر سید سلیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبامختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کی انتظامیہ نے مہمانوں، والدین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔