پاک افغان بارڈر پر کشیدگی ، دونوں طرف شدید حملے ،، متعدد ہلاکتیں
اسلام آباد ۔۔
پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 23 جوان شہید اور 29 زخمی ہوئے ۔۔۔ جبکہ طالبان سے وابستہ 200 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک افواج نے دشمن کے 21 ٹھکانے عارضی طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران پاکستانی کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی والے متعدد کیمپ تباہ کیے ۔ کارروائیوں میں شہری نقصان سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی گئی۔پاک فوج نے سرحدی پوسٹس، ہیڈکوارٹرز اور سپورٹ نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ طالبان وزیر خارجہ کے بھارت دورے کے دوران پیش آیا۔ پاکستان طالبان حکومت سے فوری اور قابلِ توثیق کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔اگر طالبان دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول نہ کریں تو پاکستان مستقل کارروائی جاری رکھے گا۔پاک افواج سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے سرحدی علاقوں میں حفاظتی نگرانی میں اضافہ کیا گیا۔ پاک فوج نے دہشت گرد نیٹ ورکس کو منظم انداز میں ناکارہ بنایا۔