او سی ۔۔۔
پاک افغانستان کشیدگی کم کرانے کیلئے دوحا مذاکرات کا پہلا راونڈ ناکام رہا ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ۔ دونوں فریقوں نے 5 گھنٹے سے زائد مذاکرات کیے
ذرائِع کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے اپنے اپنے خدشات اور شکایت سامنے رکھے۔ قطری حکام کی موجودگی میں دونوں فریقوں نے اپنے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔
مذاکرات کے دوران پاکستان نے موقف اپنایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ افغانستان سے کاروائیاں کرتے ہیں ۔ افغان جنگجو پاکستانی جنگجو کے شانہ بشانہ پاکستان آتے ہیں۔
اس پر افغان حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ پاکستان میں موجود ہے۔افغان جنگجو ذاتی حیثیت میں پاکستان لڑنے کے لیے آتے ہیں۔پاکستان اور افغان جنگجو کی افغان طالبان سرپرستی نہیں کرتے۔
پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ جنگجو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز آتی ہے ۔ جواب میں افغان وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شکایت پر ان عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔مذاکرات کا دوسرا دور ایک ہفتے میں متوقع ہے۔