مشتاق احمد نے نیا سیاسی مسکن تلاش کرلیا
اسلام آباد
جماعت اسلامی چھوڑنے والے سینئر سیاست دان مشتاق احمد خان نے نیا سیاسی مسکن تلاش کر لیا۔سابق سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اختار کرلی ۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی ۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سابق سینیٹر مشتا ق احمد کی ہونے والی ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے انہیں باضابطہ طور پر تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت دی ۔جو مشتاق احمد نےقبول کر لی۔
یاد رہے مشتاق احمد نے تین ہفتے قبل جماعت اسلامی کو چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا ۔ دو روز قبل جماعت اسلامی نے ان کا استعفی منظور کرلیا