سینٹورس میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ
وفاقی دارالحکومت میں سب سے بڑا مال بھی خواتین کیلئے غیرمحفوظ ہونے لگا ۔۔۔ اسلام آباد میں دو ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کے علاقے سینٹورس مال ٹاور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ج س زوجہ و۔ف سے فیصل جلال اور حفیظ اللہ نامی ملزم کی مبینہ زیادتی کی ۔
واقعہ سینٹورس مال پلازہ ٹاور اے فلیٹ نمبر 606 میں پیش آیا۔ ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی، متاثرہ خاتون کی 15 پر کال پر پولیس نے کارروائی کی ۔
پولیس ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا،۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو میڈیکل رپورٹ کے لیے پمز اسپتال بھیج دیا گیا۔