میر علی ۔۔۔۔
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی
فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کیلئے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس بربریت کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود چھ عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارجیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
میر علی کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی جائے۔یہ کیسا اسلام اور کیسا جہاد ہے کہ اس درندگی سے معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے، اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں سورۃ الحجرات کی آیت 9 میں فرماتا ہے کہ جو گروہ بغاوت کر رہا ہے اس سے اس وقت تک لڑو جب تک وہ اللہ کے حکم کی طرف واپس نہ آجائے