اسلام آباد ۔۔۔
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر ان ہاوس تبدیلی کے ذریعے اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے حتمی اعلان کر دیا ہے ۔وزارت عظمی کیلئے کس کا قرعہ نکلے گا اس کا اعلان سموار یا منگل کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے ۔
اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے۔
انوارکا جانا ٹھہرگیا،نیاوزیراعظم لانےکافیصلہ
صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا کہنا تھا پی پی پی حکومت بنانے جارہی ہے۔ پارٹی لیڈرشپ وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن صدر مملکت اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ منگل کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نئے وزیراعظم کا اعلان کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے،
سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا ن لیگ وفاق میں ہے تو آزاد کشمیر میں کابینہ میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے،
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی چوہدری یاسین کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوئی۔اجلاس میں فریال تالپور، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی شریک رہے۔اجلاس میں چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار جاوید ایوب اور سردار محمد یعقوب خان شریک ہوئے۔ میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بڈھانوی، سید باذل نقوی، سید ضیاء قمر، چوہدری قاسم مجید اور چوہدری عامر یاسین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ مزید برآں عامر غفار لون، چوہدری علی شان، جاوید بٹ، رفیق نیر، سردار احمد صغیر، نبیلہ ایوب اور چوہدری پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بطور خصوصی مدعوئین سردار قمر زمان، چوہدری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان بھی شریک تھے۔