وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ اورچوہدری رفیق نیئر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کرلی ۔۔
اسلام آباد ۔۔ آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ موڑ میں داخل ہوگئی ہے ۔ موجودہ حکومت کیخلاف صف بندی ہورہی ہے اور چوہدری انوارالحق کو وزارت سے ہٹا کر کسی دوسرے کو اقتدار سونپنے کیلئے پیپلز پارٹی نے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے مہم تیز کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود گروپ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا،بیرسٹر سلطان کے گروپ میں سات اراکین شامل ہیں ہیں۔ ان سات اراکین میں چوہدری ارشد یاسر سلطان چوہدری اخلاق چوہدری رشید سردار محمد حسین سردار فہیم ربانی صبیحہ صدیق شامل ہیں
معلوم ہوا ہے کہ ان سات اراکین میں سے صبیحہ صدیق نے چوہدری یسین کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چوہدری یسین کے علاوہ کوئی اور امیدوار ہو تو اسے ووٹ دوں گی ۔ یاد رہے صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یسین اوررکن اسمبلی صبیحہ صدیق ایک ہی انتخابی حلقہ سے ہیں۔