بنگلہ دیش کی فاسٹ بولر معروفہ اختر
ڈھاکہ ۔۔
صرف ایک ماہ قبل، خواتین ورلڈ کپ کے دوران، آئی سی سی ڈیجیٹل میڈیا نے بنگلہ دیش کی ابھرتی ہوئی اسٹار اورفاسٹ بولر معروفہ اخترکا انٹرویو کیا، جہاں انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں بتایا۔

انٹرویو کے دوران ایک موقع پرمعروفہ اپنے آنسو نہیں روک سکی کیونکہ اس نے انکشاف کیا کہ کوئی بھی اسے یا اس کے خاندان کو شادیوں میں مدعو نہیں کرتا تھا کیونکہ لوگوں کو لگتا تھا کہ ان کے پاس شادی میں شرکت کے لیے مناسب کپڑے نہیں ہیں، اور انہیں مدعو کرنا شرمناک ہوگا۔
لیکن آج، معروفہ اختر نے اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی، ایک خوبصورت لباس پہن کر، اور بلاشبہ خاندان کے ایک قابل فخر فرد کے طور پر مالی تعاون کیا۔
معروفہ اختر کا یہ سفر اور یہ کہاںی واقعی متاثر کن ہے ۔ حالیہ ورلڈ کپ میں ان کی باولنگ کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں راتوں رات شہرت ملی ہے ۔ لیکن کرکٹ سے زیادہ ان کا انٹرویو نئی نسل بالخصوص غریب طبقے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے حوصلہ افزا ہے ۔