ہم چیمبر کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے،ڈیموکریٹ گروپ
اسلام آباد۔۔۔ عرفان حیدر
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قیادت کی تبدیلی کیلئے ڈیموکریٹس گروپ محترک ہوگیا ۔ گروپ کے صدر سید ندیم منصو رممبران نے چیمبر کی قیادت میں تبدیلی کیلئے مہم شروع کردی ہے۔
سید ندیم منصور اورممبران نے کہا کہ ممبران 40 سال سے فیس ادا کرنے کے باوجود صرف چند افراد ہی مستفید ہو رہے ہیں اور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس گروپ کا مقصد اہل، تجربہ کار، اور میرٹ پر مبنی قیادت لانا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں اراکین کو بہترین انتخاب فراہم کیا جا سکے۔
ان خیلات کا اظہار انہوں نے ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گل اصغر خان بگھور، ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، وزارت مواصلات، حکومت پاکستان ،چیف سرپرست آغا شیراز ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اقربا پروری، کسی قسم کی بدعنوانی وغیرہ کو روکنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی اور چیمبر میں اصلاحات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔سید ندیم منصو ر نے تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ اگر نیویارک میں ڈیموکریٹس جیت سکتے ہیں تو اسلام آباد میں کیوں نہیں؟ہم چیمبر کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے،