اٹھائیس اور انتیس ویں ترمیم آنے کا امکان ہے
اسلام آباد
ستائیس ویں ترمیم کے بعد اٹھائیس اور انتیس ویں ترمیم آنے کا امکان ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے ۔ فیصل وواڈا نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ستائیس ویں ترمیم کے بعد اٹھائیس ترمیم آئے گی اور انتیس ویں ترمیم بھی آسکتی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کی خبروں پر وواڈا کا کہنا تھا کہ اگروزیراعلی خیبرپختونخواہ دہشتگردی اور عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتے تو صوبے میں گورنرراج ضرور لگے گا ۔۔
دیوار پر ٹکر مارتے رہیں
اس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26 نومبر کی اپ تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا اور بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختون خواہ کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ اگر خیبر پختون خواہ کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نئی نبھا سکتا تو گورنر راج کا اپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ فصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختون خواہ رہیں۔ اگر کسی اور نام کا کرہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں نکل سکتا۔ فیصل کریم کنڈی کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اگر اب بھی اسے بانی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا،۔
کمانڈ چیف کے پاس
فیصل واڈا نے کہا ہےکہ اپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اصف علی زرداری کے پاس جائیں۔ آرمی چیف بس یہ تھے آرمی چیف موجود ہیں کمانڈ ان کے پاس ہے ۔ یہ ایک نوٹیفکیشن ہے اج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں ا جائے گا ۔ سی ڈی ایف کا تعلق سیاست سے نہیں ہے
ہر مسئلے کی چابی
انہوں نے کہا نواز شریف کا بیان ان کا اسمبلی میں انا یہ چیز بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں میں خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی سے کہوں گا کہ وہ اپنی حکومت چلائیں ہائی کورٹ کے ارڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی اس کی ڈس کوالیفکیشن کا سبب بن سکتی ہے ہم نہیں چاہتے کہ خیبر پختون خواہ میں گورنر راج لگے اگر اپ نے بدمعاشی مستی یا غنڈہ گردی ای کرنی ہے تو پھر ہمارے پاس کوئی اور اپشن نہیں بچے گا صدر اصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا ہر مسئلے کی چابی صدر اصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے۔
باجوا یا ثاقب نثار کیخلاف کاروائی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کی بہنیں میرے لیے قابل احترام ہیں انٹرویو بہت سارے لوگوں نے دیے ہیں ہم سب نے بھی دیے ہیں کیا جنرل باجوا یا ثاقب نثار کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے سوال جو چیز پاکستان میں 75 سال میں نہیں ہوئی وہ اگلے 75 سال میں بھی نہیں ہوگی۔
مشعال یوسفزئی کا چیلنج
دوسری طرف پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے وفاقی حکومت کو چیلینج دے دیا ۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا میں گورنر راج کل نہیں، آج ہی لگائیں شوق پورا کر لیں۔ گورنر راج لگائیں پھر معلوم ہوجائے گا کہ خیبر پختونخوا میں کس کا راج ہے۔