ٹریفک حادثہ
اسلام آباد
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محمد آصف کےبیٹے ابوزر کا ڈرفٹنگ کا شوق شہراقتدار میں دو نوجوان لڑکیوں کی جان لےگیا۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سےسکوٹی سوار ثمرین حسین اور اس کی دوست تابندہ جعول حادثے میں موقع پر دم توڑ گئیں۔

سفید گاڑی نمبر AYE-379 کے ڈرائیور ابوزر کی غفلت و تیز رفتاری حادثے کا سبب بنی،
دونوں لڑکیوں کو زخمی حالت میں پمز منتقل کیا گیا جہاں دونوں خواتین کی موت کی تصدیق ہوگئی۔
ملزم ڈرائیور ابوزر کے خلاف 279، 322 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔سیکریٹریٹ پولیس نے شواہد اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
حادثہ رات تقریبا 1:10 بجے گھر واپسی پر پیش آیا۔ ورثاء کی شناخت کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں ،
ذرائع کےمطابق گاڑی چلانے والےابوزر کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے ابوزر ہای کورٹ کے جسٹس محمد اصف کا بیٹا ہے۔۔ آج عدالت میں جسٹس محمد آصف کی کاز لسٹس بھی منسوخ کردی گئی