خاقان وحید خواجہ سے کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی ملاقات
اسلام آباد
چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ تارکین وطن نے پاکستان کے سفیر بن کر بیرون ملک میں اپنا بھرپور کردار کیا۔ اسمبلی و سینیٹ میں تارکین وطن کی بھی نمائندگی ہونی چاہے تارکین وطن نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔ ان کے اس رول کے باعث مودی کی کشمیر ہڑپ کرنے کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ سے ان کی رہائش گاہ پر امریکہ سے آئے ہوے کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی، سردار زبیر خان ، سردار ذوالفقار ، پروفیسر وارث علی، ندیم کھوکھر، سردار نجیب اورپروفیسر عبد الرشید نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر خاقان وحید کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں انشاء اللہ تعالیٰ کشمیر ضرور آزاد ہو گا خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ 75 سالوں میں ایک ایماندار مخلص قیادت نہ ملنے کی وجہ سے آج ملک و قوم کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی تعلیمی پالیسی پر غور کرنا ھوگا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہمیں کامل یقین ھے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلہ کشمیر حل ھوگا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہر صبح اس امید سے جی رہے ہیں کہ آج نہیں تو کل مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ھو گا ۔ہمیں اپنے سپہ سالار پر پورا یقین ہے۔
سردار زبیر خان نے خاقان وحید خواجہ کو امریکہ کی دعوت دی جو انھوں قبول کی۔