عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن
راولپنڈی ۔۔
تحریک انصاف کی بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کردای گئی۔۔۔عظمیٰ خان نے تصدیق کی کہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔۔اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی قابل ذکر تعداد موجود رہی۔۔۔
ملاقات کے بعد عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل خیریت سےہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے،
https://www.facebook.com/reel/1291789996298518
اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو ایک سال سے آئیسولیٹ کیا ہے۔اب ہمارا لائحہ عمل ہے منگل کے دن فیملی کے چھ ممبرز کو ملاقات ہونی چاہیئے۔جمعرات کو چھ پارٹی لیڈرز کی ملاقات ہونی چاہیئے۔ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں
اس سے قبل پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سمیت پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی شکل کا جم گٹا لگایا
احتجاج کے دوران پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اڈیالہ جیل جانے سے پہلے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج بھی کیا۔۔۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی تاہم حیران کن طور پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کوئی خاص رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔۔