وزیر اعلیٰ کی آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
راولپنڈی ۔۔
بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کامعاملہ۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو نویں مرتبہ بھی ملاقات کی اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
آج بھی وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا اور اس کے بعد سہیل آفریدی داہگل کے مقام سے واپس روانہ ہوگئے ۔ سہیل آفریدی آج نویں بار بانی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ادھر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سات دسمبر کو پشاور میں جلسہ کررہے ہیں اس میں اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ ہم عدالتی حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں۔ منگل کو بانی کی بہنوں اور جمعرات کو سیاسی لوگوں کی ملاقات ہوتی ہے۔ منگل کو بھی ہم پھر آئیں گے بانی کی فیملی کی ملاقات کی کوشش کرینگے۔ وزیر اعلٰی کے پی نویں بار ملاقات کیلئے آئے ہیں لیکن انکو ملاقات نہیں دی گئی۔ ہم یہ ساری چیزیں آن ریکارڈ لانا چاہتے ہیں۔ ہم کسی سے رابطے میں نہیں ہم بانی کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں وہ ملاقات نہیں کراسکتے۔