وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی عدالت پیشی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ وینزویلا کی خاتون اوّل سیلیا ایڈیلا فلورس کو حراست میں لینے کے دوران تھپڑ مارے گئے اور دھکا دیا گیا جس سے ان کے سر اور چہرے پر چوٹ آئی اور نیل پڑ گیا۔وینزویلا کے وزیر داخلہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ امریکی فورسز کے اہلکاروں کے تشدد سے صدر نکولس مادورو کی ٹانگ پر گہری چوٹ آئے جس سے انھیں چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں امریکی حملے اور صدارتی محل میں آپریشن کے دوران 32 کیوبائی فوجی مارے گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی بیوی سلیا فلورس کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی کارروائی میں بہت سے کیوبائی ہلاک ہوئے۔
وینزویلا کے صدر مادورو اور اُن کی اہلیہ کو اُن کے انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے قلعہ نما محل سے ڈرامائی انداز میں تحویل میں لینا، صدر ٹرمپ کے جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔صدر ٹرمپ کی صدارت کا دوسرا دُور امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق اُن کے عزائم کو ظاہر کر رہا ہے، کیونکہ اب وہ اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کہا جا رہاہے کہ کسی خودمختار ملک کے صدر کو اس کے دارالحکومت سے یوں اٹھا لینا صرف بیرونی طاقت کے بس کی بات نہیں ہوتی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل خام تیل امریکہ کے حوالے کریں گے۔ یہ تیل 1.65 ارب سے 2.8 ارب ڈالر تک کی مالیت کا ہو سکتا ہے۔
اس کے لیے ایسے ہاتھ درکار ہوتے ہیں جو وقت پر نہ اٹھیں، ایسی آنکھیں جو دیکھ کر بھی نہ دیکھیں اور ایسے ضمیر جو قیمت لے کر خاموش ہو جائیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ریاستیں توپوں اور میزائلوں سے کم اور اپنے ہی لوگوں کی بے وفائی سے زیادہ گرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ بات بھی وائرل ہو رہی ہے کہ پاکستانی سابق وزیر اعظم اور وینز ویلا کے صدر کے درمیان تھپڑ مارے جانے کی بات ایک جیسا سکرپٹ لگ رہا ہے ۔لیکن اس میں حقیقت کیا ہے تاحال کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی۔یہ محض قیاس آرئی بھی ہو سکتی ہے ۔