یورپی ممالک شہریوں کو ایران سے انخلا کی ہدایات دے رہے ہیں
ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث حالات بدستور کشیدہ ہیں، ایرانی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی کوشش کی تو ایران مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 17 روز کے دوران انٹرنیٹ بندش کے باوجود اب تک 1850 مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ 135 حکومتی حامی افراد، 9 عام شہری اور بچے بھی مارے گئے ہیں۔ ایران کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرین مسلسل سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، اس کے باوجود کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کے خلاف سخت ترین طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
نسانی حقوق کی تنظیمیں بھی سینکڑوں ہلاکتوں کی اطلاعات دے رہی ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو پھانسی دیے جانے کی صورت میں ایران کو سخت کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگرچہ انہیں پھانسیوں سے متعلق کوئی مصدقہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تاہم اگر ایران میں گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکا انتہائی سخت ردعمل دے گا۔