
ممبئی ۔ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی کتاب کے ٹائٹل کے باعث مشکلات میں پھنس گئیں ۔
کرینہ نے اپنی ایک کتاب میں اپنے حمل کے سفر کو شیئر کیا جس کا نام انہوں نے ۔۔ کرینہ کپور خانس پریگننسی بائبل۔۔ رکھا ہے۔ کتاب کے نام میں لفظ ۔۔ بائبل۔۔ کے خلاف عیسائی سماجی کارکن نے عدالت کا رخ کیا جس کے بعد عدالت نے بے بو کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
جبل پور کے مسیحی رہنما کرسٹوفر انتھونی نے کتاب کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ ، جس پر عدالت نے کارروائی کی ہے۔ عدالت نے کرینہ کپور اور بک سیلرز سے جواب طلب کر لیا ہے۔
کرسٹوفر انتھونی کا ماننا ہے کہ کرینہ کپور نے صرف کتاب کی تشہیر کے لیے عیسائیوں کی مقدس کتاب کا نام ٹائٹل میں لے کر سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے
اداکارہ کی یہ کتاب 2021 میں شائع ہوئی تھی، جس میں اس نے اپنے حمل کے سفر کو بیان کیا ہے۔ انہوں نے حاملہ خواتین کو تجاویز دینے کے لیے یہ کتاب شیئر کی۔