ٹرمپ اور شہباز شریف کی مختصر گفتگو، کان میں اہم بات کہہ دی
واشنگٹن ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے،غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے،
وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی تعریف بھی کی ۔ کہا صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، اس جنگ بندی سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں۔ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے،آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لئے ناگزیر ہےاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہےدیرپا امن کے لئے غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہوگی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو کی ،۔اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے ۔
امریکی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو پسند کرتا ہوں وہ ٹف فائٹر ہیں۔ میں اچھے فائٹرز کو پسند کرتا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں جنگ نہ تھی لیکن وہ شدید جنگ تھی، بہت مہنگے 11 طیارے تباہ ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر فیلڈمارشل عاصم منیر کا ذکر کرکے انڈیا کے طیارے تباہ ہونے کا تذکرہ چھیڑ دیا۔