استغاثہ کے تمام گواہان کے بیانات مکمل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش
اسلام آباد ۔۔
سابق وزیر اعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان ہیں تو راولپنڈی کی مشہور اڈیالہ جیل میں لیکن انہیں کھانے پینے سمیت دیگر سہولیات فائیو سٹار ہوٹل جیسی ملتی ہیں ۔۔۔ اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کے کھانے پینے کا لمبا چوڑا مینو سامنے آگیا ۔۔ ناشتے میں شہد ،اخروٹ ،کھجور ، کافی ۔۔ دوپہر کو دیسی مرغی مٹن فرائے انڈے ، شام کو بادام کشمش دودھ کیلا ۔۔۔ ورزش کا سامان بھی سیل میں میسر ہیں ۔۔
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا کیا سہولیات میسر ہیں ۔۔کھانے کے مینو میں کیا کچھ شامل ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جیل میں کمپاؤنڈ سات سیل پر مشتمل ہے۔۔ جس کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے جبکہ 35/37 کا لان بھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ بھی سیکتے ہیں،
بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کھجور ، اخروٹ ، شہید، کافی دلیہ ، لسی ، گرم دودھ ، تُخم شربتی کھاتے ہیں ۔۔ مسمی اور انار کا جوس بھی پیتے ہیں ۔۔۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی ، مٹن ، سلاد ، اچار مکس ، آلو چپس ، انڈہ فرائی، مکس دال فراہم کی جاتی ہیں ۔۔۔ شام کو بادام ، کشمکش ، ناریل پاؤڈر ، دودھ ، کھجور ،کیلا ، سیب کا شیک پیتے ہیں ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں محفوظ ماحول اور بہتر کلاس مہیا کی گئی۔۔ ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے، صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے۔