راولپنڈی میں تہرے قتل کی خوفناک واردات
راولپنڈی ۔۔ راولپنڈی میں جرگے کے دوران شوہر اور اس کی دو بیویوں کو قتل کردیا گیا ۔ افسوسناک واقعہ تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آیا ۔۔
پولیس کے مطابق قاسم آباد کی بلال کالونی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے تہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ مقتولین میں حسین عرف بادشاہ خان اور ان کی دو بیویاں ندا اور نور شامل ہیں ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جرگے کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ کی گئی،ملزمان شہزاد، ساجد اور مزمل مشتاق فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوئے ۔ملزمان کا تعلق ضلع صوابی سے بتایا جا رہا ہے
ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او نصیرآباد موقع پر پہنچے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور واقعے کی تمام تر زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا
یاد رہے گزشتہ سال بھی ایک جوڑے کو جرگے میں قتل کردیا گیا تھا