اسلام آباد میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نئی پیش رفت
راولپنڈی ۔ عرفان حیدر
دی مائنڈڈاٹ پی کے
اسلام آباد میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نئی پیش رفت ہوئی ہے ۔ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام میں خواتین کے بااختیار بنانے کیلئے اہم تقرری کردی گئی ہے ۔ افنان اسماعیل چیئرمین پی ایم وائی پی کی فوکل پرسن مقرر کردی گئی ہے ۔ انہیں اسلام آباد میں خواتین کیلئے کاروباری روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
رانا مشہود احمد خان کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوکل پرسن خواتین انٹرپرینیورز اور اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیں گی۔ خواتین کی معاشی شمولیت اور کاروباری صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ افنان اسماعیل خواتین کے کاروباری مواقع بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی