اسلام آباد ۔۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
حریت کانفرنس کے سیںئر رہنما الطاف بٹ کی والدہ کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ہے۔ حریت رہنما حریت رہنما الطاف بٹ کی والدہ ماجدہ اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئی تھیں ۔ آج ان کی نمازہ جنازہ سری نگر کے علاقہ باغ مہتاب میں ادا کردی گئی جبکہ غائبہ نماز جنازہ اسلام آباد کی ہاوسنگ سوسائٹی پولیس فاونڈیشن ادا کردی گئی ۔ نماز جناب آل پارٹی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے پڑھائی جبکہ نمازہ جنازہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی رہنماوں ، مذہبی رہنما ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی رہنماوں سمیت کشمیری کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نمازہ جنازہ میں سویٹ ہوم کے سربرہ زمرد خان، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم ،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ،آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبررضا احمد شاہ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین نے شرکت کی۔۔ اس موقعہ پر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مرحومہ کی جدائی نے ہر دل کو رنجیدہ کیا ہے۔ حریت رہنما ظفر اکبر بٹ اور الطاف بٹ کی والدہ ماں نے آغاز جدوجہد سے ہی مجاہدین کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول رکھے تھے اور اپنے دو بیٹوں کو بھی مجاہدین کی صفوں میں شامل کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مائیں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے نہ صرف مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے بھی بڑھ چڑھ کر جدوجہد اور قربانیاں دے سکتی ہیں۔
غائبانہ نماز جناز کے بعد شرکاء نے گھر جاکر الطاف بٹ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے فاتحہ پڑھی ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔
غائبانہ نماز جنازہ میں ایم این اے ملک محمدابرار، متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین، حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود ساغر، مشتاق عسکری نوید ملک ،خالد قریشی ،زبیرخان ،کرنل شجاعت،سردار شوکت ایڈووکیٹ،شیخ متین ،ایڈووکیٹ پرویز،انجمن تاجران کے کاشف چوہدری،کشمیر جرنلسٹس فورم کے سیکرٹری مقصود منتظر، اے کے این ایس کے صدر سردار زاہد تبسم ، روزنامہ جموں و کشمیر کے ایڈیٹر عامر محبوب ، پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر عامر بٹ ، سعید بیگ ،سید عثمان ،حبیب الرحمن ،فیاض تنولی ،محمد سلیم ،چوہدری نذیر،اخلا ق مسعود سندھو،حاجی فاروق،لطیف ڈار،چوہدری خلیل ،ذاکر نقوی ،شیخ شبیر ،شیخ جمیل الرحمن ،ملک نعیم آف جاوا ،ظفر بختاوری،سردار نسیم،سمیع اللہ ڈار،ثنا اللہ ڈار،غنی صمیم ،ملک یوسف ،یاسر بٹ،عقیل احمدترین، غلام محی الدین ڈار،مبارک شاہ ،عاطف بخاری،انجیئنرحماد میر ،امجد میر،نکیر شاہ،فہیم الحق ،اشتیاق بھٹ،عامر محبوب۔ سلیم وانی، رفیق ڈار، فاروق رحمانی، میرعبدالغنی صمیم اور دیگر نے بھی شرکت کی
طفیل الطاف بٹ کی والدہ نیک سیرت اور آزادی پسند خاتوں تھیں۔سید صلاح الدین احمد

حریت رہنما طفیل الطاف بٹ کی والدہ ماجدہ ایک نیک سیرت،خدا ترس اور آزادی پسند خاتون تھیں ۔جدوجہد آزادی کے ابتدئی ایام میں مجاہدین کا پڑائو مرحومہ کے مسکن میں ہوا کرتا تھا اور مرحومہ رات دن ان کی خدمت میں لگی رہتی تھیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔
انہوں نےکہا کہ مرحومہ کی جدائی نے ہر دل کو رنجیدہ کیا ہے۔ا س ماں نے آغاز جدوجہد سے ہی مجاہدین کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول رکھے تھے اور اپنے دو بیٹوں کو بھی مجاہدین کی صفوں میں شامل کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مائیں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے نہ صرف مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے بھی بڑھ چڑھ کر جدوجہد اور قربانیاں دے سکتی ہیں۔اس وقت بھی ان کا ایک بیٹا مہاجر ت اور دوسرا بھارتی جیل کی زینت بنا ہوا ہے ۔انہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اس دکھ کی گھڑی میں ہماری ہمدرریاں اور دعائیں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں اور یقین کامل ہے کہ یہ قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی ۔سیدصلاح الدین احمد نے مرحومہ کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔