امریکہ نے اپنے افسر کو کیسے بچالیا ؟
واشنگٹن / تہران
دی مائنڈڈاٹ پی کے
امریکہ نے ایک انتہائی خطرناک فوجی آپریشن کے ذریعے ایران کے اندر گرنے والے F-15E Strike Eagle جنگی طیارے کے لاپتہ عملے کے دوسرے رکن کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے، جسے امریکی حکام جدید تاریخ کے مشکل ترین سرچ اینڈ ریسکیو مشنز میں شمار کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سوشل میڈیا پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا“ہم نے اسے واپس لے آیا” (WE GOT HIM)، اور اس آپریشن کو امریکی تاریخ کا “انتہائی نڈر مشن” قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق، جمعہ کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے Khuzestan Province میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، جس میں دو اہلکار سوار تھے۔
پائلٹ کو فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا جبکہ دوسرا اہلکار (ویپنز سسٹم آفیسر)، جو کہ ایک کرنل تھا، تقریباً 48 گھنٹے تک ایرانی علاقے میں روپوش رہا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ یہ افسر زخمی حالت میں پہاڑی اور دشوار گزار علاقے میں چھپا رہا، جبکہ ایرانی فورسز بھی اس کی تلاش میں سرگرم تھیں۔
امریکی اسپیشل فورسز نے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن لانچ کیا جس میں درجنوں جنگی طیارے، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر شامل تھے خصوصی کمانڈوز نے ایرانی حدود میں داخل ہو کر کارروائی کی اس دوران شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سامنا بھی کرنا پڑا
رپورٹس کے مطابق دو امریکی ہیلی کاپٹر فائرنگ سے متاثر ہوئےکچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے آخرکار اہلکار کو بحفاظت نکال کر بیرونِ ایران منتقل کر دیا گیا۔