مظفرآباد
دی مائنڈڈاٹ پی کے
یہ بکرے ، بھیڑ یا کسی حرام جانور کا گوشت ہے، مظفر آباد میں پکڑے گئے غیر شناخت شدہ اور بدبودار گوشت نے فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو چکرا کر رکھ دیا
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں فوڈ اتھارٹی کارروائی کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ اور غیر شناخت شدہ گوشت ضبط کر لیا۔ جانچ کے دوران گوشت پر ویٹنری ڈاکٹر کی لازمی مہر موجود نہ ہونے کے باعث اس کی قانونی حیثیت مشکوک پائی گئی۔
قوانین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ہر قسم کے گوشت پر ویٹنری ڈاکٹر کی مہر اور تصدیق ضروری ہوتی ہے تاہم مذکورہ کیس میں ان اصولوں کی واضح خلاف ورزی سامنے آئی۔اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گوشت کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تلف کر دیا۔
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد عوام کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔