اسلام آباد
دی مائنڈڈاٹ پی کے
اسلام آباد کو زیرلے گیس سے بچانے کا مشن ،ٹریفک پولیس الیکٹرک گاڑیاں چلائی گی۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔
تقریب میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کو 15 ماحول دوست ایکو-اسمارٹ الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی وزیراعظم کے ویژن اور حکومت کی توانائی بچت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ حکومت کی دوراندیش پالیسی کی بدولت خلیج کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہی، فیول اکانومی اور برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کام شروع ہو چکا تھا۔ چند ماہ پہلے ہی ان گاڑیوں کی پروکیورمنٹ کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ہر گاڑی کے لئے ایک کپتان، ایک مرد رسپانڈر ، ایک رسپانڈر اور ایک ڈرائیور کا اسٹاف ہو گا جن کے لئے خصوصی وردیاں ہوں گی یہ گاڑیاں شہر کی اہم شاہراہوں پر موجود رہیں گی تاکہ ٹریفک کا بہاؤ مزید بہتر بنایا جا سکے ۔مکمل طور پر چارج ایک گاڑی 350 سے 400 کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرسکتی ہے ۔ تیز ترین چارجنگ 60 سے 90 منٹ جبکہ ریگولر چارجنگ کے لیے 6 سے 8 گھنٹے درکار ہوں گے۔ پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی نسبت ان گاڑیوں کے استعمال سے فی گاڑی 0.55 ملین روپے ماہانہ کی بچت ہو گی ۔ یہ برقی گاڑیاں 13 سے 14 مہینوں میں اپنی لاگت پوری کر لیں گی ۔ جلد ہی 15 مزید الیکٹرک وہیکلز اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فلیٹ میں شامل ہو جائیں گی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فلیٹ میں ان برقی گاڑیوں کی وفاقی حکومت کے اسلام آباد میں جدید ٹریفک مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹریفک پولیس کو الیکٹرک کارز کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں جدید گاڑیوں کا نظام لانچ کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ کہا الیکٹرک وہیکل کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ امید ہے ملک بھر میں منصوبے کی تقلید کی جائے گی،