مظفرآباد۔۔دی مائنڈ ڈاٹ پی کے
آزاد کشمیر میں اس سال عام انتخابات ہونے والے ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریاست کے باشندوں کو اپنا ووٹ درج کرانے کی مہم میں توسیع کردی ہے
آزاد کشمیرکے الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے آمدہ انتخابات 2026ء کے لئے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کے 33 حلقوں اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوںکے لئے انتخابی فہرست کی نظر ثانی کے عمل میں جو کہ 24 مارچ 2026ء سے شروع ہوا ہے میں مزید توسیع کرتے ہوئے ووٹ اندراج کی تاریخ 07 اپریل 2026 سے بڑھا کر 13 اپریل 2026 کر دی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن، ریاست جموں و کشمیر کے ایسے باشندگان جنہوں نے ابھی تک اپنا نام انتخابی فہرست میں درج نہیں کروایا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک انتخابی فہرست میں اپنا نام درج کروالیں۔ اس طرح مہاجر مقیم پاکستان جموں و متاثرین منگلا ڈیم اور کشمیر ویلی کی ہر دو کیٹیگریز کی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی / اپ ڈیشن کا عمل بھی 7 اپریل سے بڑھا کر 13 اپریل 2026 کر دیا ہے ۔ ایسے مہاجرین مقیم پاکستان جنہوں نے ابھی تک اپنی متعلقہ کیٹیگری کی انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج نہیں کروایا وہ بھی متذکرہ تاریخ تک بہر صورت اپنا شناختی کارڈ اور کشمیری ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اپنا ووٹ متعلقہ کیٹیگری میں شناختی کارڈ میں لکھے گئے مستقل پتہ پر درج کروالیں۔