وائٹ ہاوس کی ترجمان ماں بننے والی ہے
واشنگٹن ۔۔۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
امریکا کے سب سے بڑے اور اہم ترین گھر وائٹ ہاوس میں خوشیوں کی بارات آنے والی ہے۔ کچھ ماہ بعد یہاں کی ترجمان کے ہاں ننھی پری یا پھر ننھے شہزادے کی پیدائش ہونے والی ہے ۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لیویٹ نے ایک ذاتی موضوع سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی تیاری کے سلسلے میں میٹرنٹی لیو پر جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والی شخصیت کے نام کا اعلان نہیں کیا۔
کارولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذاتی معاملہ ہے، غالب امکان ہے کہ کچھ عرصے کے لیے یہ میری آپ سے آخری ملاقات ہو کیونکہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، میں کسی بھی وقت اپنے بچے کو خوش آمدید کہنے والی ہوں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ میں آپ سے بہت جلد دوبارہ ملوں گی، مجھے معلوم ہے کہ آپ وائٹ ہاؤس میں میری ٹیم کے ساتھ محفوظ ہاتھوں میں ہوں گے اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ آپ سب کے پاس صدر کا فون نمبر موجود ہے۔