
جہاں قدرت کی بنائی ہر چیز انمول ہے وہیں سبزیا اور پھل اپنے اندر بیش بہا فوائد اور افادیت رکھتے ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے بلکہ بہت سی مضر بیماروں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے کہیں لال ٹماٹر معدے اور پھپڑوں کی حفاظت تو کہیں لزیز سٹرابری قلبی امراض کیلئے مفید ہے۔۔۔۔
ٹماٹر
ماہرینِ صحت کے مطابق ٹماٹر پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور معدے کے کینسر سے بچا سکتا ہے۔ ٹماٹر میں لائیکوپین اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دل اور فالج کے دورے سے بچاتا ہے اور اس کے خطرات کم کرتا ہے۔ ٹماٹر کا استعمال کرنے سے انسان ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔
پیاز
پیاز میں موجود اجزا فشار خون کو کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بلڈ پریشر کم ہونے سے دل ودماغ کے پورے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یوں آپ صحت مند بلڈ پریشر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے دورے اور فالج کے ممکنہ حملوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
لیموں
لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
سنگترہ
کیلشیم اور وٹامن سی کا ایک عمدہ ذریعہ ہونے کے باعث یہ پھل دانتوں اور ہڈیوں کی بیماریوں کے لئے بہترین ہے۔دانتوں کے مسائل زیادہ تر کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی سے رونماہوتے ہیں۔چنانچہ اگر آپ ان بیماریوں پر قابو پاناچاہتے ہیں تو اس پھل کا بھرپور استعمال کریں۔
سیب
جب آپ سیب کھاتے ہیں تو آپ کے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی ہونے لگتی ہے کیونکہ سیب میں گلیسیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی نہیں بلکہ اس میں کمی ہونے لگتی ہے اور چونکہ سیب میٹھے اور پیٹ کو بھرنے والے دونوں خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اس لیے ڈاکٹرز سیب کو اپنے ناشتے میں شامل کرنے کی تتجویز کرتے ہیں۔
کیلا
کیلوں کی تعداد کو اپنی پسند کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن جس طرح کسی بھی چیز کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے کچھ مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، اسی طرح کیلے کو بھی بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے پیٹ درد یا خون میں پوٹاشیم زیادہ ہو جانا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر روز کم از کم دو کیلوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے کیوں کہ دو کیلے کھانے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں نیوٹرینٹس حاصل ہوتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔
سٹرابری
اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے امراض قلب سے تحفظ مل سکتا ہے۔ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔