وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس
اسلام آباد۔۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
حکومت کا قیمتی پتھروں کی کٹائی، تراش خراش اور زیورات میں مزین کرنے کے حوالے سے تین سینٹرز آف ایکسیلینس قائم کرنے کااعلان۔۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں سینٹرز کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، علی پرویز ملک،ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک، جی بی اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت قیمتی پتھروں کی کٹائی، تراش خراش اور زیورات میں مزین کرنے کے حوالے سے تین سینٹرز آف ایکسیلینس قائم کرے گی۔۔سینٹرز آف ایکسیلینس میں قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی معیار کی پراسیسنگ کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔۔
وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کی کان کنی، برآمدات میں اضافے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔۔ وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ، برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ذمہ داری وزارت منصوبہ بندی کو سونپ دی۔۔