دی مائنڈڈاٹ پی کے
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شکیلہ وحید نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت ہے اور وہ اس پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گی۔
اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شکیلہ وحید کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکیلہ وحید کی شمولیت سے پارٹی کا خواتین ونگ مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور پارٹی کے دروازے جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام افراد کے لیے کھلے ہیں۔