پیر حق خطیب کی بھی قاری نیاز و برادران سے اظہار تعزیت، دعائے مغفرت کرائی
نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں اہم شخصیات کیساتھ عوام کی شرکت، پیر حق خطیب کی بھی قاری نیاز و برادران سے اظہار تعزیت، دعائے مغفرت کرائی
اسلام آباد ۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
اسلام آباد کے نواحی علاقے گاؤں بھڈانہ کلاں میں سماجی خدمات میں پیش پیش اہم سماجی و مذہبی رہنما قاری نیاز کی والدہ انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ہی ادا کی گئی۔ اہم شخصیات سمیت اہل علاقے کی کثیر تعداد میں نماز جنازہ و قل خوانی کے تعزیتی اجتماع میں شریک ہوئی۔ دوسری طرف معروف سماجی و مذہبی شخصیت پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ بلاوڑہ شریف بھی خصوصی طور پر بھڈانہ تعزیت کیلئے آئے جن کی آمد پر اہل علاقہ خصوصاً سوگوار خاندان نے ان کی آمد پر اظہار تشکر کیا ۔
بھڈانہ کلاں ضلع اسلام آباد G16 آمد پر اہل علاقہ نے پیر حق خطیب کا استقبال بھی کیا جبکہ ان سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ پیر حق خطیب نے محمد تاج اعوان، مولانا محمد نعیم رضوی اعوان ، قاری محمد نیاز اعوان، قاری محمد ندیم اعوان ، خادم محمد شہزاد احمد اعوان سے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب خصوصی دعا بھی کی۔