
سگرٹ نوشی بری عادت ہے ،اور یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔ سگریٹ نوشی چھوڑنے پر وزن بڑھ جاتا ہے جو کہ ایک پریشان کن بات ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سیگرٹ نوشی کرنے والے دوران تمباکو نوشی پراپر کھانا نہیں کھا سکتے ،نہ ہی انہیں ایک نان سموکر کی طرح بھوک لگتی ہے ۔اس لیے ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے ،لیکن جونہی وہ سیگرٹ چھوڑتے ہیں ان کی بھوک بھی بڑھ جاتی ہے اور وہ نارمل کھانا کھانا شروع کر دیتےہیں ۔ تمباکو نوشی کرنے والوں کا عام طور پر جسمانی وزن اور (باڈی ماس انڈیکس) سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، لیکن تمباکو نوشی ترک کرنے سے اکثر وزن بڑھ جاتا ہے۔ایک اور سروے کے مطابق نکوٹین بھوک کو دبا دیتی ہے یا بھوک کی انٹنسٹی کم کر دیتی ہے ،جس کے باعث بھوک کا کم لگنا اور کھانا کم کھانا وزن کنڑول کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ تمباکو نوشی کھانے کے نظام کے پیٹرن سے منسلک ہے جو غذا کی کم مقدار اور ناقص خوراک کے معیار کے مطابق ہے، جس کی خصوصیت تلی ہوئی خوراک کا بار بار استعمال اور کھانے میں نمک اور چینی شامل کرنا ہے۔