
لباس بنانے کے قدیم طریقے تو آپ نے سن رکھے ہوں گے ،چمڑے سے جوٹ سے،اون سے لیکن کبھی یہ نہ سنا ہو گاکہ مچھلی کی کھال سے بھی لباس تیار کیا جاتا ہے ۔
جی بالکل کیا جاتا ہے ،اور یہ ہو رہا ہے پڑوسی ملک چین میں ۔چین میں ایک قبیلہ آباد ہے جس کے پاس منفرد ہنر ہے ،لیکن اب یہ ہنر کم ہوتے ہوتے اس خاندان کے چند ہی لوگوں کے پاس رہ گیا ہے ۔
یووینگ فین ابھی پیدا بھی نہیں ہوئی جب ان کا خاندان 1930 کی دہائی میں چین منتقل ہوا تھا ۔اور وہاں مزدوری ان کا پیشہ تھا۔یو وینگ فینگ کو مچھلی کی کھال سے لباس بنانے کے ہنر کے خاتمے کا اندیشہ ہے اس لیے وہ یہ ہنر کسی کو منتقل کرنا چاہتی ہیں ۔
اس میں خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ خآتون جنہیں مچھلیوں سے گفت و شنید کرنے کا علم بھی ہے وہ بھی صرف انہی تک محدود ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وہ یہ زبان یا آرٹ بھی منتقل کرنا چاہتی ہیں ۔
عورت کے لباس کے لیے 50 مچھلیوں کی کھال جب کہ مرد کے لباس کے لیے 56 مچھلیوں کی کھال کی ضرورت ہوتی ہے