
دفتر خارجہ کی کاوش رنگ لے آئی یونان میں گرفتار پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یونان میں پاکستانی مشن کی مداخلت پر پاکستانی ایتھلیٹ کو رہا کر دیا گیا ہے دفتر خارجہ نے یونانی حکام کے ساتھ مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق یونان میں کل گرفتار ہونے والی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے مونا خان ہائیکنگ کے لیے یونان گئیں تھیں جہاں انکو ماؤنٹ اولمپس پر پاکستانی پرچم لہرانے کی کوشش میں پولیس کی جانب سے گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا تھا جس کے بعد دفتر خارجہ نے یونان میں پاکستانی مشن کے زریعے یونان کے حکام سے بات کی اور مونا خان کو جیل میں قونصلر رسائی فراہم کی گئی اور سفارت خانے کے حکام نے مونا خان سے جیل میں ملاقات کی اور دفتر خارجہ سمیت پاکستانی مشن کی کوششیں رنگ لے آئیں اور مونا خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے