پاکستانی خاتون بھارتی وزیراعظم مودی سے ملنے کی خواہش مند

1

سری نگر ،،،

کراچی سے تعلق رکھنے والی بتول اعجاز نےپندہ سال پہلے ایک کشمیری نوجوان سے شادی کی ہے۔ دونوں کچھ عرصہ پاکستان میں ہی مقیم رہے پھر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر چلے گئے ۔ 

بتول اعجاز اپنے شوہر کے ہمراہ  سری نگر میں جذبہ فوڈز  کے نام سے ایک فوڈ اسٹال چلا رہی ہیں ۔ جس کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے۔

ماسٹرز ڈگری ہولڈر بتول  شوہر کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے کھانے پینے کی مختلف چیزیں بناتی ہیں ۔ وہ نمائشوں میں حصہ لے رہی ہے اور وہاں سٹال لگا کر اپنی مصنوعات کے معیار کی نمائش کر رہی ہے۔

بتول کے ہاتھ سے بنے کھانے سری نگر میں مقبول ہوچکے ہیں اور ان کی خاصی آمدن ہورہی ہے ۔

 کے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتول نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کاروبار کے ساتھ جہاں بھی پہنچی مجھے کشمیر کے لوگوں کی طرف سے بہت محبت ملی ہے

پاکستانی خاتون نے کہا ہے کہ  وہ بھارتی  وزیراعظم مودی سے ملنے چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ مودی  کا سیکورٹی سمیت ایک پروٹوکول ہے جس کی وجہ سے میری بھارتی وزی اعظم سے ملاقات ممکن نہیں ہے۔

1 Comment
Leave A Reply

Your email address will not be published.