پاک سیٹ ایم ایم ون کو آج خلا میں بھیجا جائے گا
اسلام آباد۔۔
پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ ۔۔ پاک سیٹ ایم ایم ون ۔۔ خلای مدار میں داخل ہونے کو تیار ہے ۔ ایم ایم ون پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا
ایم ایم ون ٹی وی نشریات ،سیلولر فون سروس اوربراڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ ایم ایم رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا
سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کی لانچنگ تقریب آج ہو گی، ۔سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے،پاکستان کا مئی میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے
تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹیلائٹ آئی کیوب قمر خلا میں بھیجا گیا تھا۔ آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد یہ دوسرا سیٹلا ایم ایم ون آج اپنی اڑان بھرے گا