کاپیاں ، کتابیں، پینسل وغیرہ مہنگا کردو۔۔آئی ایم ایف کا حکومت کو مشوہ

0

اسلام آباد۔۔۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو اسٹیشنری اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے آئی ایم ایف کی مختلف سٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کا انکشاف کیا۔

ایف بی آر وزیر اعظم کو مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر بریف کرے گا جس میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر سیلز ٹیکس بھی لگ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے منصفانہ ٹیکس وصولی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نئے قرض کے لیے پاکستان کی درخواست کی تصدیق کی۔ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.