
نئی دہلی ۔۔۔۔
پڑوسی ملک ہندوستان میں موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کےاگلی بار پر پردھان منتری بنے کے امکانات روشن ہونے لگے ۔ لوک سبھا الیکشن میں بھارتی جنتا پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے ۔
بھارتی میڈیا کےایگزٹ پول کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت بی جے پی کی قیادت میں قائم اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی 355 سے 380 نشستوں پر کامیابی متوقع ہے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 125 سے 165 تک نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ این ڈی اے کو 2019 کے انتخابات میں 353 نشستیں ملی تھیں۔
این ڈی ٹی وی کےمطابق سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں، حکمراں اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے۔
یاد رہے لوک سبھا کی 543میں سے 272 نشستیں جیتنے والی پارٹی حکومت بنائے گی۔بھارتی انتخابات کےحتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا