
اب آگیا اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت کے سامنے ایک اور کڑی شرط رکھتے ہوئے وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثےمنظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا ہے
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران کے اثاثے ظاہرکرنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اثاثے عوامی سطح پر ظاہر کرنے کیلئے پورٹل بنانے میں ناکام ہے، بین آئی ایم ایف نے پورٹل نہ بنانے پر حکومت پاکستان سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی حکام معاہدہ کے تحت پورٹل بناکر اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کے پابند ہیں