
اوہائیو کے ارب پتی شخص نے گزشتہ صدی میں ڈوبنے والے ٹائٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کیلئےسمندر کی گہرائیوں میں اترنے کی تیاری شروع کر دی ۔
ڈیٹن کے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار لیری کونر نے اعلان کیا کہ وہ اور ٹرائٹن سب میرینز کے شریک بانی پیٹرک لاہی آبدوز میں ٹائٹینک جہاز کے ملبے تک 12,400 فٹ سے زیادہ غوطہ لگائیں گے۔
دونوں ارب پتی شخصیات میں گہرے سمندر میں جانے کا مقصد پچھلے سال اوشن گیٹ جہاز کے پھٹنے کے بعد صنعت کی حفاظت میں بہتری کا مظاہرہ کرنا ہے ۔۔