
ملک میں پولیو کے وار جاری ہیں کوئٹہ کی یونین کونسل تعمیر نو گنج بائی پاس میں دو سالہ بچہ پولیو سے معذور۔رواں برس پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ملک میں رواں برس کا پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ ہو گیا۔ حکام کے مطابق کوئٹہ کی یونین کونسل گنج بائی پاس میں دو سالہ بچہ پولیو سے معذور ہو گیا۔حکام کے مطابق اس سال 5 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق بلوچستان اور 1 کا سندھ سے ہے۔پاکستان میں ابتک 44 اضلاع کے 174 ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔۔۔