
ڈھاکہ ۔۔۔
بنگلہ دیش میازاکی آم کا ہوم لینڈ بن گیا۔میازاکی آم، جسے اس کے منفرد رنگ اور انڈے جیسی شکل کی وجہ سے ۔۔ سن ایگ۔۔ بھی کہا جاتا ہے ، دنیا کا مہنگا ترین آم ہے ۔ حال ہی میں جاپان میں اس کی ایک جوڑی 5,000 ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔اس پرتعیش پھل کی کاشت نہایت احتیاط کے ساتھ کی جاتی ہے۔
بنگلہ دیش اب اس دھوپ کی رنگت والےلذیز آم کا گھربن چکا ہے ۔ پہلے یہاں اس کی پیداوار شوقیہ طور پر کی گئی لیکن رفتہ رفتہ تجارتی پیداوار پروان چڑھنے لگی۔ 2023-24 کے سیزن میں میازاکی آم کی ریکارڈ 25 ٹن پیدوار ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش میں سن ایگ آم کی قیمت فی کلو قیمت دو ہزار ٹکہ ہے ۔
جاپان میں میازاکی کو خصوصی گرین ہاؤسز میں کاشت کیا جاتا ہے اور یہاں اس کا رنگ سرخ ہے ۔ رنگ کے فرق کے باوجود بنگلہ دیشی میازاکی آم مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع فعال طور پر اس کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے، اور بنگلہ دیش میں سورج کے انڈے کے عروج کے لیے مستقبل روشن نظر آتا ہے۔