
راولپنڈی میں برساتی نالہ نوجوان لڑکی نگل گیا۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق لوہی بھیر کےعلاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر سے دفتر جانے والی دوشیزہ موت کی وادی میں پہنچ گئی۔۔۔۔
بیس سالہ حمرہ اسکوٹی پر دفتر جا رہی تھی کہ تیز بارش کے دوران سڑک پر بہتے پانی میں توازن برقرار نہ رکھ سکی۔۔۔ اسی دوران مقامی نوجوان نے ان کی اسکوٹی پانی سے گزرانے کی کوشش کی ۔۔ لیکن جب نوجوان بھی لڑکھڑانے لگا تو حمرہ اسکوٹی کو پیچھے سے کھیچنے لگی۔ اسی اثنا میں لڑکی کا پاوں پھسل گیا پھربہتے ریلے نے اسے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔۔۔۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کی تلاش شروع کی ۔۔۔ آٹھ گھنٹے کے بعد لاش نکال لی گئی۔۔۔
https://www.facebook.com/61558673023049/videos/1129746118128563
ڈوبتے ہوئے خود کو کیسے بچائیں
ماہرین کے مطابق اگر آپ کوہلکی تیراکی بھی آتی ہے تو کسی ریلے کی زد میں آ گئے ہیں تو اوساں خطا نہیں ہونے دینے ۔بلکہ ہاتھ پاوں مارتے رہیں ،پانی کا بہاو آپ کو ساتھ بہا ضرور لے جائے گا لیکن کچھ دیر بعد پانی کا بہاو کم ہو گا یا دباو ٹوٹے گا تو آپ کنارے لگ سکتےہیں ،دوسرا آپ نے اپنی سانسیں بحال رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔ڈوبتے کو تنکے کا سہارا تو آپ نے سنا ہی ہو گا ۔اپنے آپ کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں آپ کو بہتے ہوئے کسی بھی شے کا سہار مل سکتا ہے ۔