انسانیت کی اعلیٰ مثال

دی مائنڈ ڈاٹ پی کے

0

انسانی خدمت کیلئے جب کوئی آگے آتا ہے تو کوئی دوسرا بھی اس مشن میں ضرور جڑ جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا… 

بھارتی ریاستکیرالا کے ایک ریستوران میں دو غریب بھوکے بچوں کو ایک ریستوران میں کھانا کھلانے والے شخص کو جب ہوٹل نے بل دیا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ بل تھا ہی ایسا کہ آپ بھی جانیں گے تو جذباتی ہو جائیں گے۔

اس واقعے میں یہ ہے کہ ایک شخص ملپ پورم کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے گیا۔ جب کھانا آ گیا تو اس کی پلیٹ کو باہر سے دو بچے حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ اس نے اشارہ کر کے انہیں اندر بلا لیا۔بچوں سے اس شخص نے پوچھا کہ کیا کھاؤ گے تو بچوں نے اس پلیٹ میں لگی چیزوں کو کھانے کی خواہش ظاہر کی۔ وہ بچے بھائی بہن تھے اور پاس ہی کسی جھگی میں رہتے تھے۔اس شخص نے دونوں کے لئے کھانے کا آرڈر دیا اور ان کے کھانے تک اس نے خود کچھ نہیں کھایا۔ دونوں بچے کھا کر اور ہاتھ دھو جب چلے گئے تو اس نے اپنا کھانا کھایا اور جب کھانے کا بل مانگا تو بل دیکھ کر وہ رو پڑاکیونکہ بل پر اماﺅنٹ نہیں لکھا تھا صرف ایک تبصرہ تھا
"ہمارے پاس ایسی کوئی مشین نہیں جو انسانیت کا بل بنا سکے”۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.