
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا سے ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جیکب لینلاف کی ملا قات۔ محمد علی رندھا وا نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید شہر بنانے کے لئے متعدد نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ مزید بات کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ سی ڈی اے کو ایک متحرک ادارہ بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈنمارک کے سفیر نے چئیرمین کے کام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ چیئر مین سی ڈی اے کی طرف سے اٹھائے گئے ما حول دوست اقدامات قا بل ستائش ہیں۔ ما حولیاتی تبدیلی فنڈ اور مارگلہ ہلز فنڈ جیسے اقدامات اسلام آباد کے قدرتی ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔۔۔۔
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے انہوں نے عراق کے سفیر سے بھی ملاقات کی ۔چئیرمین نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے بردرانہ تعلقات ہیں،برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک سٹریٹ کو بغداد کے نام سے منسوب کرنے پر بات چیت کی ۔ چیئر مین سی ڈی اے نے عراق کے سفیر کو مارگلہ ہلز شجر کارہ مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ عراق کے سفارتخانہ کی طرف سے مارگلہ ہلز شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔